Wed - 2018 Nov 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192505
Published : 10/3/2018 4:33

ہندو لڑکی اسلام قبول کرکے مسلمان شوہر کے ساتھ رہ سکتی ہے: ہندوستانی سپریم کورٹ

ہندوستان کی عدالت عظمیٰ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندو لڑکی اسلام قبول کرکے مسلمان شوہر کے ساتھ رہ سکتی ہے۔

434.jpg
ولایت پورٹل:ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی عدالت عظمیٰ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندو لڑکی اسلام قبول کرکے مسلمان شوہر کے ساتھ رہ سکتی ہے،اطلاعات کے مطابق ہندوستانی سپریم کورٹ  نے کیرالہ کی 25 سالہ طالبہ ہادیا کی شادی بحال کر دی ہے اور انہیں اپنے مسلم شوہر شفین جہاں کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی ہے،سپریم کورٹ کے جج کا کہنا ہے کہ ایک ہندو لڑکی اسلام قبول کرکے اپنے مسلمان شوہر کے ساتھ رہ سکتی ہے،واضح رہے کہ کیرالہ ہائی کورٹ نے ایک برس قبل ہادیا کی شادی یہ کہہ کر رد کر دی تھی کہ یہ شادی  " لو جہاد  "  یعنی غیر مسلم کو مسلم بنانے کی سازش کے تحت ہوئی تھی،ہادیا کے شوہر شفین نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے درخواست کی تھی ان کی بیوی کو ان کے ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے۔ ‏
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 14