Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192507
Published : 10/3/2018 4:51

پاکستان میں شیعوں کی نسل کشی جاری

پاکستان کے سیاسی و عسکری حکام کے دعووں کے باوجود اس ملک کے مختلف شہروں بالخصوص کوئٹہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

436.jpg
ولایت پورٹل:کوئٹہ کے علاقے کرانی روڈ پر کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے دو شیعہ ہزارہ مسلمانوں پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،فائرنگ سے ایک شیعہ ہزارہ مسلمان موقع پر شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا،یاد رہے کہ اتوار کے روز بھی کوئٹہ کی علی بھائی روڈ پرایک دوکان پر کالعدم تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ ہزارہ جوان نیاز علی شہید ہوگیا تھا، جبکہ گذشتہ روز ہزار گنجی کے علاقے میں شیعہ ہزارہ سبزی فروشوں کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ مجموعی طور پر گذشتہ ایک ہفتے کے دوران شیعہ ہزارہ مسلمانوں اور پولیس اہلکاروں پر ٹارگٹ کلنگ کے چار واقعات رونما چکے ہیں،کوئٹہ اور ڈیرا اسماعیل خان میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ ایسے وقت ہو رہی ہے کہ جبکہ حکومت ملک میں دہشتگردانہ واقعات میں کمی کا دعوی کر رہی ہے۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15