Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192529
Published : 10/3/2018 20:11

آئمہ(ع) کی محنتوں کے طفیل مکتب تشیع ہم تک پہنچا ہے: آیت اللہ خرازی

آیت اللہ خرازی نے قائد انقلاب کی مدبرانہ قیادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ ان کی قیادت کی برکت سے دشمن اپنی سازشوں میں ناکام ہوا ہے۔ ہماری دعا ہےکہ اللہ تعالیٰ قائد انقلاب کی حفاظت فرمائے کیونکہ آپ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ائمہ اطہارعلیہم السلام کے راستے کے راہی ہیں۔


ولایت پورٹل:
قارئین کرام! حوزہ علمیہ قم کی جامعہ مدرسین کے ایک اہم رکن آیت اللہ سید محسن خرازی نے اپنے درس اخلاق میں قرآن کریم کی بعض آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اللہ تعالیٰ کے اسماء توقیفی ہیں اور وہ خود فرماتا ہےکہ اسمائے الہی احسن ہیں۔
انہوں نےمزید کہا ہےکہ اس کائنات کی تمام خوبیاں، اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہیںقرآن کریم فرماتا ہے: انسان کو اسمائےحسنیٰ کے ذریعہ اپنے رب کو پکارنا چاہیئے جو لوگ اسمائے الہی کا انکارکرتے ہیں تو قرآن کے حکم کے مطابق انہیں چھوڑ دینا چاہیئے۔
آیت اللہ خرازی نےکہا ہے کہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم معاشرے کو حقیقی ہدایت کی جانب راہنمائی کرتے تھے لیکن منافقین معاشرے میں اس ہدایت کے متحقق ہونے کی اجازت نہیں دیتے تھے اور اس میں رکاوٹیں ایجاد کیا کرتے تھے۔ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا ایک اہم کارنامہ یہ ہے کہ آپ نے امامت کے راستے میں انحراف پیدا نہیں ہونے دیا ہے۔ بعض افراد نے لوگوں پر اپنی حکومت مسلط کردی تھی جبکہ امامت کا مقصد انسانوں کی تربیت کرنا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ائمہ اطہار علیہم السلام نے مکتب تشیع کی بقاء کے لئے بہت زیادہ زحمتیں اورمصیبتیں برداشت کی ہیں اور مکتب ہم تک پہنچایا ہے۔ لہذا ہمیں اس الہی مکتب کی حفاظت کے لئے بھرپورکوشش کرنی چاہیئے۔ ہدایت الہی کا سلسلہ جاری ہے اور انسان کو اسی راستے پرگامزن ہونا چاہیئے۔
حوزہ علمیہ قم کے استاد نےامام خمینی(رح) کی عظیم خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ امام خمینی(رح) نے اسلامی تحریک کو کامیابی سے ہمکنارکیا تھا اور مکتب تشیع کو دنیا کےسامنے پیش کیا تھا جبکہ اس سے قبل لوگوں کو تشیع کا کچھ پتہ نہیں تھا لیکن اسلامی انقلاب کے بعد بہت سےلوگوں نے تشیع کا پیغام سنا اورسمجھا۔ لہذا اس دور میں میڈیا اور اسلامی کتب کے ذریعہ دین اسلام اورتشیع کا تعارف کروانا چاہیئے۔
انہوں نے آخر میں قائد انقلاب کی مدبرانہ قیادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ ان کی قیادت کی برکت سے دشمن اپنی سازشوں میں ناکام ہوا ہے۔ ہماری دعا ہےکہ اللہ تعالیٰ قائد انقلاب کی حفاظت فرمائے کیونکہ آپ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ائمہ اطہارعلیہم السلام کے راستے کے راہی ہیں۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15