Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192535
Published : 11/3/2018 5:23

حزب اللہ اور سپاہ پاسداران کو نشانہ بنانے والے امت مسلمہ کے نہیں دہشتگردوں کے حامی ہیں:شیعہ وفاق المدارس پاکستان

اسرائیل کے ناک میں دَم کرنے والی مجاہد تنظیم حزب اللہ اور پاسداران انقلاب اسلامی کو ہدف بنانے والے امت مسلمہ کے خیر خواہ نہیں، دہشت گردی کے حمایتی ہیں۔

5.jpg
ولایت پورٹل:وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ناک میں دَم کرنے والی مجاہد تنظیم حزب اللہ اور پاسداران انقلاب اسلامی کو ہدف بنانے والے امت مسلمہ کے خیر خواہ نہیں، دہشت گردی کے حمایتی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف ہونے والی کارروائی پر واویلا کرنے کی بجائے، اصلاح احوال کی کوشش کی جانی چاہیے۔ شام کے اندرونی معاملات وہاں کی حکومت پر چھوڑ دیے جائیں،دہشت گرد داعش کی میڈیا مہم چلانے والے کالم نگار کے صریح اور جھوٹے الزام کو مسترد کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ایرانی پاسداران ِ انقلاب اسلامی دہشتگرد ہوتے تو ایران میں سُنی اکثریتی صوبوں سیستان، بلوچستان وغیرہ میں سُنی بھائی امن و سکون کے ساتھ نہ رہ رہے ہوتے،انہوں نے کہا کہ داعش کے منحوس وجود کی تشکیل کو کالم نگار نے سُنیوں کی قتل و غارت کا رد عمل قرار دیا ہے جسے کوئی بھی تسلیم نہیں کرتا،ان کا کہنا تھا کہ مظلوموں کی حمایت کرنے کے دعوے کرنے والوں کے یمن کی مظلومیت پر لکھنے سے ہاتھ شَل کیوں ہو جاتے ہیں؟ جہاں سنی عوام پر مظالم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں، یمن کو تہس نہس کر دیا گیا ہے،اقوام متحدہ کے مطابق 50 ہزار معصوم بچوں کی زندگیاں تلف ہوگئی ہیں۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16