Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192536
Published : 11/3/2018 5:32

شامی حکومت کو بدنام کرنے کے لیے دشتگردوں کا کیمیاوی ہتھیاراستعمال کرنے کا منصوبہ

غوطہ شرقی میں موجود تحریرالشام نامی دہشت گرد گروہ نے مسترابا اور بیستاوا علاقوں میں کیمیاوی ہتھیاراستعمال کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

undefined
ولایت پورٹل:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشت گردوں نے الفیحا اسٹیڈیم کے اطراف کے علاقوں پر مارٹر گولے داغے ہیں،دوسری جانب شامی فوج نے غوطہ شرقی میں المحمدیہ کی طرف جانے والی دہشت گردوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا اور اسے تباہ کر دیا،شام سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ شام میں ترکی کی فوج اور مسلح مخالف عناصر، شمالی علاقے عفرین میں تین کلو میٹر تک پہنچ گئے ہیں تاہم وہ اس شہر کے مرکزی علاقے میں داخل ہونے میں ناکام رہے ہیں،اس درمیان شام کے نائب وزیرخارجہ فیصل مقداد نے بھی کہا ہے کہ دہشت گردوں نے غوطہ شرقی میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کا منصوبہ بنالیا ہے تاکہ شامی حکومت اور فوج پر اس کا الزام عائدکرسکیں،ان کا کہنا تھا کہ شامی وزارت خارجہ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غوطہ شرقی میں موجود تحریرالشام نامی دہشت گرد گروہ نے مسترابا اور بیستاوا علاقوں میں کیمیاوی ہتھیاراستعمال کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18