Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192539
Published : 11/3/2018 6:16

حشد الشعبی کو فوج میں داخل کرنے کا حکم جاری

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کو سرکای فوج میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔

9.jpg
ولایت پورٹل:اس حکم نامے کے تحت اب حشد الشعبی کو عراقی سرکاری فوج کے برابر تنخواہیں اور حقوق میسر ہونگے،وزیراعظم کے اس اعلان کے بعد عوامی رضاکار فورسز مکمل طور پر عراقی سرکاری فوج کا حصہ ہونگے اور تمام فوجی مراعات لینے کا حقدار ہونگے،واضح رہے کہ دو سال قبل عراقی پارلیمان میں حشد الشعبی کو سرکاری فوج میں شامل کرنے کا بل پاس کیا گیا تھا،حیدر العبادی نے چند روز قبل ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حشد الشعبی اب عراقی فوج کا ایک اہم جزو ہے،خیال رہے کہ امریکی وزیرخارجہ نے العبادی سے کہا تھا کہ عراق میں داعشی دہشت گردوں کے خاتمے کے بعد اب ایرانی حمایت یافتہ حشد الشعبی سمیت تمام جنگجووں سے اسلحہ واپس لینا چاہئے جس پر عراقی حکام نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر مستر کردیا تھا۔ حیدر العبادی نے امریکی وزیرخارجہ کو جواب میں کہا تھا کہ حشدالشعبی ملک کا دفاع کررہی ہے اور یہ ہماری فوج کا اہم حصہ ہے،حشد الشعبی کو فوج میں شامل کرنے سے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کو شدید خدشات لاحق ہوگئے ہیں،یاد رہے کہ عراق میں داعش سمیت تمام دہشت گردوں کو شکست دینے میں عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کا اہم کردار رہا ہے۔
Iuvmpress





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15