Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192551
Published : 12/3/2018 4:23

ترکی کا مسافربردار طیارہ ایرانی فضائی حدود میں گر کر تباہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر کرد کے اطراف کی پہاڑیوں میں ترکی کا ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگيا ہے۔

11.jpg
ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر کرد کے اطراف کی صعب العبور پہاڑیوں  میں  ترکی کا ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگيا ہے ایران کی امدادی ٹیمیں حادثے کے مقام کی طرف روانہ ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کا ایک نجی جیٹ طیارہ شارجہ سے استنبول جارہا تھا جس میں 11 افراد سوار تھے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق جہاز میں 3 عملے کے اہلکار اور 8 مسافر سوار تھے جو اس حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں،جہاز ایسے علاقہ میں گرا ہے جہاں برف باری ہورہی ہے اورصعب العبور علاقہ ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18