Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192554
Published : 12/3/2018 4:54

سامرہ کے روضوں پر داعش کے ممنکہ حملہ کا انتباہ

عراقی پارلیمنٹ کی دفاعی اور سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ نے سامراء میں حرمین امامین عسکریین (ع) پر داعش کے ممکنہ حملے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے وزارت دفاع اور وزارت داخلہ پر زوردیا ہے کہ وہ سامراء سے داعشی دہشت گردوں کے مکمل صفایا کرنے میں تعاون کریں۔

14.jpg
ولایت پورٹل:العرب اخبار کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کی دفاعی اور سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ حاکم الزاملی نے سامراء میں حرمین امامین عسکریین (ع) پر داعش کے ممکنہ حملے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے وزارت دفاع اور وزارت داخلہ پر زوردیا ہے کہ وہ سامراء کو داعش دہشت گردوں کے وجود سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لئے تعاون کریں،انھوں نے کہا کہ بعض داعش دہشت گرد عناصر سامراء شہر کے جنوب میں الفتحہ علاقہ میں روپوش ہیں اور وہ سکیورٹی فورسز پر کبھی کبھی حملے بھی کرتے رہتے ہیں، رضاکار فورس نے جمعہ کے دن داعش کے ایک حملے کو ناکام بناتے ہوئے9  دہشت گردوں کو ہلاک کردیا،الزاملی نے کہا الفتحہ علاقہ میں داعشی دہشت گرد بڑی تعداد میں موجود ہیں اور سامراء میں حرمین عسکریین (ع)  پر داعش کے ممکنہ حملے کا خطرہ موجود ہے لہذاعراقی  وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو اس سلسلے میں بھر پور تعاون فراہم کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ اس علاقہ  میں رضاکار فورس کے11 ہزار اہلکار موجود ہے لیکن اس کے باوجود اس علاقہ میں مزید فورس کی ضرورت ہے تاکہ اس کو  داعش کے ناپاک وجود سے  مکمل طور پرپاک کردیا جائے،انھوں نے کہا کہ د اعشی دہشت گرد مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20