Wed - 2018 Nov 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192559
Published : 12/3/2018 6:4

برطانیہ کا آل سعود کو جنگی طیارے فروخت کرنا یمن جنگ پر تیل چھڑکنا ہے:ایمنسٹی انٹرنیشنل

عالمی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے سعودی عرب کو جنگی طیاروں کی فراہمی یمن بحران کی آگ پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے۔

19.jpg
ولایت پورٹل:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب کے ہاتھوں برطانوی ٹائیفون جنگی طیاروں کی فروخت پر برطانوی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس سودے کا مطلب یمن کے بحران کی آگ پرپٹرول ڈالنا ہے،سعودی عرب اوربرطانیہ نے جمعے کو ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں جس کے مطابق سعودی عرب برطانیہ سے اڑتالیس ٹائیفون جنگی طیارے خریدے گا-اس سے پہلے سعودی ولیعہد کے دورہ لندن کے خلاف برطانوی شہریوں کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں نے بھی پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہر شدید احتجاج کیا تھا،ہتھیاروں کی تجارت کے خلاف کمپیئن چلانے والے ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب برطانوی ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار ہے،سعودی عرب کو برطانوی جنگی طیاروں کی فروخت کا یہ سودا ایک ایسے وقت انجام پایا ہے جب آل سعود حکومت مارچ دو ہزار پندرہ سے امریکا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور کئی دیگر ملکوں کی حمایت سے یمن پر اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہےجس میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں،سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ذریعے یمن کا شدید ترین محاصرہ جاری رہنے کے سبب لاکھوں یمنی شہری بھوک مری،قحط اور دواؤں کی قلت کی وجہ سے موت کے خطرے سے دوچار ہیں،انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے بارہا امریکا اور برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بند کر دے،دوسری جانب یمن کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو برطانوی جنگی طیاروں کی فروخت کے سودے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یہ بات صاف ہو گئی ہے کہ یمن پر جارحیت کے لئے آل سعود کو برطانیہ کی حمایت حاصل ہے-
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 14