Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192573
Published : 13/3/2018 4:28

نائب امام کعبہ کی طرف سے بدعنوان حکمرانوں کی تعریف سمجھ سے بالا ترہے: تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کے سربراہ

نواز شریف نے ہولی کے جلسے میں کہا تھا کہ رحمن اور بھگوان ایک ذات کے دو نام ہیں اور ہم دونوں کو ہی مانتے ہیں،جس حاکم کاعقیدہ یہ ہو اسے جوتے ہی پڑیں گے۔

 21.jpg
ولایت پورٹل:تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امام کعبہ کی جانب سے کرپٹ حکمرانوں کی تعریف سمجھ سے بالاتر ہے، اگر امام کعبہ کو حکمرانوں کی کرپشن کا علم نہیں تھا تو انہیں بغیر معلومات وقت کے ظالم حکمرانوں کے قصیدے پڑھنا زیب نہیں دیتا اور اگر امام کعبہ نے حکمرانوں کی دین دشمنی سے آگاہی کے باوجود ان کی تعریف کی ہے تو یہ بہت بڑی جسارت ہے،انہوں نے کہا کہ یہی وہ حکمران ہیں جنہوں نے علماء سے درخواست کر رکھی ہے کہ ملک میں سود کو حلال قرار دے دیں، ایسے حکمرانوں سے کیا توقع رکھی جا سکتی ہے کہ وہ دین کیلئے کوئی مثبت کام کریں گے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہولی کی تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ خدا اور بھگوان ایک ہیں، ہم دونوں کو ہی مانتے ہیں،علامہ اشرف جلالی نے کہا کہ جس حاکم کاعقیدہ یہ ہو اسے جوتے ہی پڑیں گے۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18