Wed - 2018 Nov 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192575
Published : 13/3/2018 4:45

افغانستان کے شہر اناردہ پر طالبان کا قبضہ؛بین الاقوامی فوجیں خاموش تماشائی

مغربی افغانستان کے صوبہ فراہ کے شہر ''اناردرہ'' پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے جبکہ امریکہ سمیت بین الاقوامی افواج خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

23.jpg
ولایت پورٹل:افغانستان کے صوبہ فراہ میں سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کے مسلح افراد نے گزشتہ رات صوبے کے مختلف علاقوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا اوردیکھتے ہی دیکھتے "اناردرہ" نامی شہر کا کنڑول سنبھال کر حکومت کو بے دخل کردیا،تفصیلات کے مطابق طالبان نے اناردرہ نامی علاقے میں موجود تمام سیکیورٹی مراکز پر قبضہ کرکے کئی بکتربند گاڑیوں سمیت کافی مقدار میں فوجی ساز و سامان پر بھی قبضہ کرلیا ہے،صوبہ فراہ کے گورنر کے ترجمان «ناصرمهری» نے شہر پر طالبان کے قبضے کی تصدیق کی ہے تاہم افغان فورسز کو پہنچے والے نقصانات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے،دوسری جانب طالبان کے ترجمان «ذبیح الله مجاهد» نے اناردرہ پر قبضے کو طالبان کی بڑی فتح قرار دیتے ہوئے غیرملکی فوجیوں کو مزید سبق سکھانے کی دھمکی دی ہے،واضح رہے کہ طالبان نے دو روز قبل بھی اس صوبے کے بالابلوک نامی شہر پر حملہ کرکے 30 افغان سیکیورٹی فورسز کو ہلاک اور کئی بکتربند گاڑیوں سمیت فوجی ساز وسامان پر قبضہ کرلیا تھا،خیال رہے کہ افغان حکومت اور نیٹو نے صوبہ فراہ میں طالبان سے مقابلہ کرنے کے لئے اطالوی فوج تعینات کردی ہے،طالبان کا کہنا ہے کہ اطالوی فوج کو علاقہ چھوڑ کرجانا ہوگا بصورت دیگر انہیں علاقے سے جبری بے دخل کیا جائےگا۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 14