Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192576
Published : 13/3/2018 5:11

حشد الشعبی کی ایک اور شاندار کامیابی؛داعش کا خطرناک حملہ پسپا

عراق کی حشد الشعبی فورس نے شام سے متصل سرحدی علاقوں میں داعش کا ایک بڑا حملہ پسپا کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

24.jpg
ولایت پورٹل:السومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق حشدالشعبی فورس کے کمانڈر ابوجنان البصری کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے سرحدی علاقوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا جس کو مکمل طور پر ناکام بنایا گیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ داعشی دہشت گردوں کی ایک بکتربندگاڑی کو میزائل کے ذریعے تباہ کیا گیا،البصری کا کہنا ہے کہ حشد الشعبی کی جوابی کارروائی کے بعد داعشی دہشت گرد الحسکہ نامی صحرا کی طرف فرار کرگئے ہیں،خیال رہے کہ شام اور عراق کی سرحدوں پر داعشی حملے ہوتے رہتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز منہ توڑ جوابی کارروائی کرکے انہیں بھاگنے پر مجبور کردیتےہیں،عراقی عوامی فورس حشد الشعبی کو باقاعدہ ملکی مسلح افواج میں شامل کرلیا گیا ہے، حشد الشعبی کو فوج میں شامل کرنے سے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کو شدید خدشات لاحق ہوگئے ہیں،یاد رہے کہ عراق میں داعش سمیت تمام دہشت گردوں کو شکست دینے میں عوامی رضاکار فورسز حشد الشعبی کا اہم کردار رہا ہے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15