Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192577
Published : 13/3/2018 5:21

بنگلادیش کا مسافر بردار طیارہ حادثہ کا شکار؛50 افراد ہلاک

نیپال میں بنگلہ دیش کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

25.jpg
ولایت پورٹل:الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیپال میں بنگلہ دیش کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کا مسافر طیارہ نیپال کے کھٹمنڈو ایئر پورٹ پر لینڈنگ کررہا تھا کہ اسی دوران طیارے میں آگ لگ گئی، جس کے بعد جہاز ہچکولے کھانے کے بعد رن وے سے منسلک میدان میں گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں آگ لگ گئی  اور ایئرپورٹ کی فضا دھوئیں سے بھر گئی، ریسکیو ادارے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے،ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارے میں 78افراد سوار تھے جن میں 17 مسافروں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طیارے میں موجود دیگر افراد اس افسوسناک واقعے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18