Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192580
Published : 13/3/2018 5:58

ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات اور تجارت میں مزید فروغ

ایران کے وزیر خارجہ اور پاکستان کے وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

undefined
ولایت پورٹل:ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ملاقات میں عالمی اداروں میں پاکستان کی جانب سے ایران کی حمایت کا شکریہ ادا کیا،ایران کے وزیر خارجہ نے دونوں برادر اور ہمسایہ ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر بھی زور دیا،محمد جواد ظریف اور شاہد خاقان عباسی نے اس ملاقات میں امن گیس پائپ لائن کے بارے میں بھی بات چیت کی اور طے پایا کہ دونوں ملکوں کی وزارت پیٹرولیم کے درمیان اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے فنی سطح کے مذاکرات انجام دیئے جائیں گے۔ایران کے وزیر خارجہ اور پاکستان کے وزیراعظم کے درمیان مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھانے، بینکاری لین دین میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور علاقائی و بین الاقوامی فورموں پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا،ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سن دو ہزار اکیس تک دو طرفہ تجارت کو پانچ ارب ڈالر تک پہنچائے جانے پر اتفاق کیا،ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سطحی تجارتی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ اتوار کی شب پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچے تھے جہاں انہوں نے ایران پاکستان تعلقات کی ستر ویں سالگرہ کی تقریب سے بھی خطاب کیا۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18