Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192581
Published : 13/3/2018 6:19

آسٹریا میں ایرانی سفیر کے گھر پر حملہ کی کوشش

آسٹریا میں سیکیورٹی اہلکاروں نے ایرانی سفیر کے گھر پر حملے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

29.jpg
ولایت پورٹل:غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایرانی سفیر کی رہائش گاہ کے باہر تعینات سیکیورٹی اہلکار پر چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا۔ سیکیورٹی اہلکار نے پہلے مرچوں والے اسپرے کا استعمال کیا لیکن حملہ آور پر قابو پانے میں ناکامی پر اہلکار نے گولی چلادی جس کے نتیجے میں حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا،مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور سفیر کے گھر کے باہر تعینات اہلکار کو قتل کرنے کے بعد اندر گھسنا چاہتا تھا تاہم یہ کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔ چاقو کے حملے میں سیکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ حملہ آور کی عمر 26 سال اور وہ آسڑیا ہی کا رہائشی ہے۔ واقعے کے بعد دیگر ممالک کے سفرا اور سفارت خانوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے،ویانا پولیس کا کہنا تھا کہ ایرانی سفارت کار کو دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں جس کے بعد اُن کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی جس کے باعث بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں، ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں جس کی مدد سے منصوبہ سازوں تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔
Iuvmpress





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18