Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192601
Published : 14/3/2018 5:23

وائٹ ہاؤس میں ہلچل؛ امریکی وزیر خارجہ برطرف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے کا اعلان کر دیا۔

33.jpg
ولایت پورٹل:روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ وہ ریکس ٹلرسن کی جگہ نئے وزیر خارجہ کے لیے سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو کا نام پیش کریں گے،امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مائیک پومپیو اس عہدے پر بہتر کام کر سکتے ہیں،ریکس ٹلرسن کو ایسے وقت میں برطرف کیا گیا ہے جب انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ اختلافات کے باعث افریقہ کا اپنا پہلا دورہ بھی ادھورا چھوڑ دیا ہے، ٹرمپ اور ریکس ٹلرسن کے درمیان اختلافات کی خبریں متعدد بار مقامی اور عالمی میڈیا میں شائع ہو چکی ہیں،کہا جا رہا ہے کہ دیگر معاملات کے ساتھ ساتھ قطر اور شمالی کوریا کے معاملے پر بھی امریکی صدر اور وزیر خارجہ کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں،ایک رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے بیس جولائی کو پینٹاگن میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو احمق کہا تھا اور مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15