Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192602
Published : 14/3/2018 5:30

فلسطینی وزیر اعظم پرقاتلانہ حملہ

فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ کے قافلے پر بم سے حملہ کیا گیا تاہم وہ اس حملے میں بچے گئے ہیں۔

34.jpg
ولایت پورٹل:المیادین کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ کے قافلے پر بم سے حملہ کیا گیا تاہم وہ اس حملے میں بچ گئے ہیں،اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ پر غزہ کے دورے کے دوران بم سے حملہ کیا گیا جس میں وہ تو محفوظ رہے تاہم قافلے میں شامل دیگر متعدد افراد زخمی ہوگئے، حملہ اس وقت ہوا جب فلسطینی وزیراعظم کا قافلہ غزہ کے دورہ پر تھا اور جیسے ہی رامی حمداللہ کی گاڑی غزہ میں داخل ہوئی اس کے کچھ ہی دیر بعد ان کے قافلے کو بم سے نشانہ بنایا گیا،عرب ذرائع کے مطابق حملے کے باعث قافلے میں موجود تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا جب کہ زخمیوں کو معمولی سی چوٹیں آئی ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد دیکر فارغ کردیا گیا ہے، سیکیورٹی حکام کاکہنا ہے کہ فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ نے حملے کے بعد اپنی مصروفیات کو جاری رکھا جب کہ حملے کے شبہ میں متعدد افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16