Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192619
Published : 14/3/2018 20:13

علمائے قم کا فیصلہ،بند کی جائے لندنی تشیع کی ترویج

INN CHANNEL کو دیئے اپنے انٹرویو میں حجۃ الاسلام و المسلمین سید حیدر عباس زیدی نے عصر حاضر میں رونما ہونے والے لندنی تشیع کے فتنے پر روشنی ڈالی ،انہوں نے بیان کیا کہ جس طرح آج اپنے مغربی آقاؤں کی ‏خوشنودی کے لئے علم کا لبادہ اوڑھ کر مقام مراجع و ولایت فقیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کی جارہی ہے اس سے قوم کے حالات دن بدن خراب ‏ہوتے جا رہےہیں۔ انہوں نے سیف عباس کے رہبر معظم کے خلاف ‏دیئے گئے بیان کی شدید مذمت کی اور اس بیان کو قوم تشیع کے لئے باعث شرمندگی قرار دیا۔ ‏


ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق آج بروز چہارشنبہ مدرسہ امام خمینیؒ قم ایران کے شہید عارف حسینیؒ حال میں «مجمع علماء و طلاب ہند» اور «انڈین اسلامک اسٹوڈنٹس یونین» کی جانب ‏سے ایک کانفرنس بعنوان ’’عصر حاضر میں لندنی تشیع کا فتنہ اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کا انعقاد کیا گیا جسمیں سر زمین قم کے سیکڑوں علماء افاضل و ‏طلاب نے شرکت کی۔
اس سیمینار کا آغاز حجۃ الاسلام و المسلمین جناب مولانا وجیہ الحسن صاحب قبلہ نے تلاوت کلام مجید کے ذریعہ کیا اور حجج الاسلام و المسلمین سید سجاد ‏مھدی ضیغم الرضوی، اختر عباس جون، علی عباس خان، سید نورعین حیدر عابدی، بشیر احمد بٹ، سید امان حیدر رضوی، انڈین اسلامک اسٹوڈنٹس ‏یونین کے صدر سید حیدر عباس زیدی و نیز مجمع علماء و طلاب ہند کے صدر سید اشہد حسین نقوی صاحبان نے اپنے خیالات و نظریات بیان کئے۔
علما و مقررین نے اپنے بیانات میں لندنی تشیع کے خطرے سے طلاب اور حاضرین کو خبردار کرتے ہوے اس فتنہ کے اہداف و مقاصد پر روشنی ڈالی، نیز ‏لکھنئو میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور فرزند انقلاب حجۃ الاسلام والمسلمین سید جواد نقوی کے خلاف سیف عباس کے دیئے گئے توہین آمیز بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
اس سلسلے میں INN CHANNEL کو  دیئے اپنے انٹرویو میں حجۃ الاسلام و المسلمین سید حیدر عباس زیدی نے اس کانفرنس کے انعقاد کی ضرورت کو بیان ‏کرتے ہوئے عصر حاضر میں رونما ہونے والے لندنی تشیع کے فتنے پر روشنی ڈالی، انہوں نے بیان کیا کہ جس طرح آج اپنے مغربی آقاؤں کی ‏خوشنودی کے لئے عالِم کا لبادہ اوڑھ کر مقام مراجع و ولایت فقیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کی جا رہی ہے اس سے قوم کے حالات دن بدن خراب ‏ہوتے جا رہے ہیں جسکے نتیجہ میں قوم تفرقہ اور اختلاف کا شکار ہوتی جا رہی ہے، آخر بیان میں انہوں نے سیف عباس کے رہبر معظم کے خلاف ‏دیئے گئے بیان کی شدید مذمت کی اور اس بیان کو قوم تشیع کے لئے باعث شرمندگی قرار دیا۔
واضح رہے کہ حال حاضر میں ایران میں گرفتار کیے گئے سید صادق شیرازی کے بیٹے حسین شیرازی کی گرفتاری کے عنوان سے جو فتنہ عالم تشیع ‏میں پھیلایا گیا اور اس فتنے کی آڑ لیکر مقام علم و علماء، مراجع کرام، ولی فقیہ رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای  ‏مد ظلہ العالی کی توہین کی گئی نیز لندن میں موجود ایرانی سفارتخانہ پر حملہ کیا گیا اور اور وہاں موجود جمہوریہ اسلامی ایران کے سفیر کو جان سے ‏مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
صدر یونین کے علاوہ حجج الاسلام سید فائز باقری، سید عابد رضا نوشاد اور سید فیاض محسن عابدی اور دوسرے افراد نے بھی INN CHANNEL پر ہونے والے انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار اور ذمہ داریوں کو بیان فرمایا۔
کانفرنس کے اختتام پر حجۃ الاسلام و المسلمین سید عابد رضا نوشاد نے مجمع علماء و طلاب ہند کی جانب سے صادر کئے گئے مذمتی بیان کو سامعین کے سامنے ‏قرائت فرمایا۔
نیز انڈین اسلامک اسٹوڈنٹس یونین نے جلسہ میں تشریف فرما تمام علماء و افاضل کا شکریہ ادا کیا۔
اس جلسہ کی کچھ اہم تصاویر:
  • undefined
  • undefined
  • undefined
  • undefined
  • undefined



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20