Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192620
Published : 15/3/2018 4:13

روہنگیا مسلمان کے خلاف نفرت پھیلانے میں فیس بک کا اہم کردار:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میانمار میں فیس بک کے ذریعہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلائی گئی ۔

39.jpg
ولایت پورٹل:رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میانمار میں فیس بک کے ذریعہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلائی گئی ، جس کے نتیجے میں تشدد کی لہر میں اضافہ ہوا۔ میانمار میں مسلم نسل کشی کی تحقیقات کرنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس نے بنگلہ دیش، ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں موجود 600 روہنگیا مہاجرین سے انٹرویو لیے جن کی روشنی میں یہ حقیقت سامنے آئی کہ دراصل یہ فیس بک تھا جس نے میانمار میں مسلمانوں کے خلاف جذبات کو بھڑکانے میں کلیدی کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد کو ملک بدر ہونا پڑا اور ہزاروں افراد جاں بحق  ہوئے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ مرزوکی دروشمن نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر بدھ پرستوں کو روہنگیا مسلمانوں کے خلاف انتہاپسندی اور نفرت پر اکسایا گیا جو فسادات کی آگ بھڑکانے میں ایندھن کی طرح استعمال ہوئے۔ کمیٹی کے ایک رکن کا کہنا تھا کہ فیس بک بے لگام ہو گیا ہے۔ میانمار میں انسانی حقوق کی صورتحال کی نمائندہ خصوصی یانگ ہی لی نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ قوم پرست بدھ اپنے نظریات کو پھیلانے اور اقلیتوں کے خلاف نفرت کو ہوا دینے کے لیے فیس بک استعمال کرتے ہیں ۔ اس سے میانمار میں مسلم کش فسادات کو ہوا ملی یہاں تک کہ سات لاکھ سے زائد افراد کو میانمار سے ہجرت کرنا پڑی۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20