Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192621
Published : 15/3/2018 4:24

پاکستان میں خطرناک دھماکہ؛9افراد ہلاک

پاکستان کے شہرلاہور کے علاقے رائے ونڈ میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں5 پولیس اہلکاروں سمیت9افرادجاں بحق ہو گئے۔

40.jpg
ولایت پورٹل:موصولہ رپورٹوں کے مطابق لاہور میں رائے ونڈ اجتماع گاہ کے باہر پولیس کیمپ کے قریب خود کش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوئے،پولیس کے مطابق دھماکے میں اے ایس پی اور ایس ایچ او رائے ونڈ سمیت 19 افراد زخمی ہوئے جنہیں جناح اسپتال، شریف میڈیکل سٹی اور ٹی ایچ کیو رائے ونڈ منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف نے کہا کہ دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ دھماکا نفری کی تبدیلی کے دوران ہوا، پولیس نے ایک بار پھر اپنے خون سے ایک بڑے سانحہ کو روک دیا اور قربانی دے کر دہشت گرد کو بڑے اجتماع میں نہیں پہنچنے دیا،حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خود کش تھا، بمبار کے کچھ اعضا مل گئے ہیں، خدشہ ہے خودکش بمبار دھماکے کی جگہ پر پہلے سے موجود تھا جب کہ دھماکے میں 5 پولیس اہلکار سمیت 9 افراد جاں بحق ہوئے اور 11 پولیس اہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی بھی ہوئے لیکن اس کے باجود پولیس فورس کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی،انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا سیکیورٹی پلان از سر نو ترتیب دیا جائے گا،پولیس نے دھماکے کے مقام کو حفاظتی حصار میں لے لیا ہے اور مختلف پہلوئوں سے تفتیش جا ری ہے۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18