Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192627
Published : 15/3/2018 5:35

میانمار حکومت روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کرنا چاہتی ہے:اقوام متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی مشیر نے کہا ہے کہ حکومت میانمار صوبہ راخین میں ایک بار پھر روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا اردہ رکھتی ہے۔

5.jpg
ولایت پورٹل:نسل کشی کی روک تھام کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی مشیر ایڈاما ڈینگ نے کا کہنا ہے کہ موصولہ اطلاعات سے اس بات کی نشاندھی ہوتی ہے کہ حکومت میانمار صوبہ راخین سے مسلمانوں کا مکمل صفایا کرنے کی فکر میں ہے،انہوں نے کہا کہ اگر یہ اطلاعات صحیح ثابت ہوئیں تو حکومت میانمار کے اقدامات جنگی جرم اور نسلی کشی کے مترداف ہوں گے،ایڈاما ڈینگ نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں قائم روہنگیا پناہگزین کیمپ کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ انہوں نے پناہگزینوں کی زبانی سنا اور دیکھا ہے اس میں حکومت میانمار اور عالمی اداروں کا ہاتھ نظر آتا ہے،روہنگیا مسلمانوں کے خلاف حملوں کا سلسلہ گزشتہ سال اگست کے آخر میں شروع ہوا ہے جس کے دوران چھے ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان مارے جاچکے ہیں۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18