Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192628
Published : 15/3/2018 5:41

ہم جہاں بھی جاتے ہیں ایران ہی نظر آتا ہے:ٹرمپ

امریکی صدر نے کہا کہ ہم مشرق وسطی میں جہاں بھی جاتے ہیں وہاں ایران ہی ایران نظر آتا ہے، مشرق وسطی کی ہر مشکل کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے.

6.jpg
ولایت پورٹل:امریکی صدر ٹرمپ نے آج بروز بدھ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور کہا کہ مشرق وسطی میں تمام تر مسائل کا ذمہ دار ایران ہی ہے،فاکس نیوز کےمطابق امریکی صدر نے ایران پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں کے ذریعے جوہری پروگرام میں  ایران کا راستہ روکنے کی کوشش کررہے ہیں،امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم مشرق وسطی میں جہاں بھی جاتے ہیں وہاں ایران ہی ایران نظر آتا ہے، مشرق وسطی کی ہر مشکل کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے، جس کے سد باب کے لئے امریکہ اپنے اتحادیوں سے مل کر کام کررہا ہے،ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں جو بدترین معاہدہ دیکھا ہے، وہ ایران کا جوہری معاہدہ ہے،واضح رہے کہ امریکی صدر کی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہرزہ سرائی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ عراق اور شام کی حکومتیں ایران کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتی ہیں،خیال رہے کہ امریکی حکام عراق اور شام میں دہشت گرد درندہ صفت داعش کی حمایت کرتے رہے ہیں۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17