Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192640
Published : 15/3/2018 17:48

لونگ کے طبی فوائد

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ منھ کی اندرونی صحت اور تندرستی برقرار رکھنے کے لئے لونگ اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سائنس دانوں نے لونگ کے ماؤتھ واش کا موازنہ دنیا کے بہترین ماؤتھ واش سے کیا تو انکشاف ہوا کہ لونگ سے بنے ماؤتھ واش دنیا کے مہنگے ماؤتھ واش سے بہتر اور مؤثر ہوتے ہیں۔

ولایت پورٹل: لونگ کو کئی ادویہ سمیت کھانوں میں مہک اور ذائقے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے تاہم اب ماہرین نے اس چھوٹی سی شئے کے کئی اہم خواص دریافت کئے ہیں جو انسانوں میں شفا کی وجہ بن سکتے ہیں۔
کینسر کے خلاف ایک ہتھیار
لونگ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس خلیاتی سطح پر ٹوٹ پھوٹ اور ڈی این اے کے بگاڑ کو روکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اینٹی آکسیڈنٹس کی جتنی مقدار نصف چمچے لونگ کے پاؤڈر میں ہوتی ہے اس کی مقدار نصف کپ بلیوبیری سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔
ذیابیطس بھگائے
ایک تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ لونگ سے حاصل ہونے والا ایک جزء نائگریسن چوہوں میں انسولین جذب ہونے کا عمل بڑھاتا ہے اور انسولین سے مزاحمت کو کم کرتا ہے۔ یہ چوہے ذیابیطس کے شکار تھے اور نائگریسن لبلبے کو بہتر بناکر بی ٹاسیل کی کارکردگی کو بھی بڑھاتے ہیں۔
منھ کو صحت مند رکھے
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ منھ کی اندرونی صحت اور تندرستی برقرار رکھنے کے لئے لونگ اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سائنس دانوں نے لونگ کے ماؤتھ واش کا موازنہ دنیا کے بہترین ماؤتھ واش سے کیا تو انکشاف ہوا کہ لونگ سے بنے ماؤتھ واش دنیا کے مہنگے ماؤتھ واش سے بہتر اور مؤثر ہوتے ہیں۔
لونگ سے بنے ماؤتھ واش، مسوڑھوں کی خرابی اور دانتوں پر جمے میل کو کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوئے ہیں۔ لونگ میں موجود طاقتور اجزاء  منھ کے جراثیم ختم کرکے جلن اور سوزش کو کم کرتے ہیں۔
لونگ کے سائیڈ افیکٹس اور دیگر خطرات
لونگ کے تیل کے جہاں بہت سے فوائد ہیں وہاں اس کے کچھ منفی اثرات اور نقصانات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ لونگ کا تیل آنکھوں، سانس کی نالی اور جلد میں سوزش پیدا کرسکتا ہے۔ یہ فوری طور پر بھڑک سکتا ہے اور اگر اس کا تیل پی لیا جائے تو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
رپورٹ شدہ ایک کیس کے مطابق ڈیڑھ سالہ بچے کو لونگ کے تیل کی 10 ملی لیٹر مقدار اس کی ماں نے پلائی جس سے فوری طور پر وہ بچہ کوما کا شکار ہوا بعد ازاں اس کا جگر ناکارہ ہوگیا اور وہ ہلاک ہوگیا۔

اعتماد ڈیلی 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18