Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192643
Published : 15/3/2018 18:29

جیسے کو تیسا؛برطانوی سفیروں کو بھی اب چھوڑنا ہوگا روس

برطانیہ کی جانب سے روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے بعد روس نے بھی برطانوی سفارتکاروں کی ملک بدری کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ولایت پورٹل: برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے  مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے میڈیا سے گفتگو میں برطانوی سفارتکاروں کی ملک بدری کو یقینی قرار دیدیا ہے۔
روس نے اپنے سفیروں کی برطانیہ سے ملک بدری کو غیر ذمہ دارانہ اور شواہد کے بغیر اٹھایا گیا قدم کہا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جب روسی وزیر خارجہ سے پوچھا گیا کہ برطانوی سفارتکاروں کو کب ملک بدر کیا جائے گا تو انہوں نے کہا کہ ’بہت جلد، اور یہ میرا وعدہ ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے برطانوی الزامات کو انتہائی احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت کا یہ اقدام بریگزٹ کے بعد اس کو درپیش مسائل کی وجہ سے ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16