Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192646
Published : 16/3/2018 6:27

صیہونیوں کے ہاتھوں ایک بر پھر مسجد الاقصی کی بے حرمتی

دسیوں صیہونی آبادکاروں نے جمعرات کے روز مسجد الاقصی میں داخل ہو کے مسلمانوں کے اس مقدس مقام کی ایک بار پھر بے حرمتی کی اور اس کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔

10.jpg
ولایت پورٹل:العالم کی رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصی میں صیہونی آبادکاروں کے داخل ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینیوں نے صیہونی مخالف نعرے لگائے اور انھیں اس مقدس مقام سے باہر نکال دیا،مسلمانوں کے قبلہ مسجدالاقصی اور بیت المقدس کوغاصب صیہونی فوجی اور صیہونی آبادکار اکثر جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں اور مسلمانوں کے مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہتے ہیں،فلسطینیوں کی جانب سے صیہونی جارحیت کے مقابلے میں تحریک قدس اکتوبر دو ہزار پندرہ میں شروع ہوئی ہے جو اب وسیع پہلو اختیار کر گئی ہے،اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں اب تک تین سو تیس فلسطینی شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں،ادھر صیہونی فوجیوں نے توپ اور ٹینکوں سے ایک بار پھر غزہ کے علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے،صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے بھی غزہ کےعلاقوں پر بمباری کی۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17