Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 192648
Published : 16/3/2018 7:10

حق وباطل ہمیشہ آمنے سامنے رہیں ہیں پر جیت ہمشہ حق ہی کی ہوئی ہے:رہبر معظم

رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی عوام اور نوجوان نسل کے ایمان و تقوی کو امریکہ اور صیہونیزم کے حملوں کے مقابلے میں ایرانی عوام کی استقامت و پائیداری کا راز قرار دیا ہے۔

12.jpg
ولایت پورٹل:جمعرات کے روز مجلس خبرگان رہبری کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ امریکہ اور صیہونیزم کے وسیع سیاسی، مالی، فوجی اور ثقافتی محاذ کے حملوں کے مقابلوں میں ایران کی استقامت اور کامیابیاں، ایرانی عوام اور نوجوان نسل کے ایمان و تقوی کی برکات کا نتیجہ ہیں،آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حق کے محاذ کی حمایت کے الہی وعدے کو برحق، یقینی، اطمینان بخش اور باعث نشاط قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اس مسلمہ وعدہ الہی کے پورا ہونے کی شرط یہ ہے کہ علمائے کرام، حکومتی عہدیدار، تعلیمی اداروں اور ذرائع ابلاغ کے ذمہ دار افراد معاشرے کی ایمانی تربیت، تقوی کی عملی پاسداری، اشرافیت سے گریز اور محنت و کوشش کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پوری تندہی کے ساتھ انجام دیں،رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے، دشمنوں کے ہمہ گیر حملوں کے ساتھ ساتھ، سیاسی، اقتصادی، سماجی، ثقافتی اور سیکورٹی کے میدان میں ایران کی سخت مجاہدت اور کٹھن جدوجہد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ، دینی حکومت کا وجود اور اسلامی نظام کے اہداف اور امنگوں کی تکمیل یعنی توحید، سماجی انصاف، ظلم کے خلاف جنگ اور مظلوم کی حمایت ایسے معاملات ہیں جو دشمنان دین کو جنگ اور جارحیت پر کمر بستہ کرتے ہیں اور جیسا کہ قران کریم کی متعدد آیات میں آیا ہے کہ حق کے محاذ کو تاریخ کے ہر دور میں باطل قوتوں کے حملوں کا سامنا رہا ہے،آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حق کی کامیابی کے الہی وعدے کو حق و باطل کے درمیان جاری معرکہ آرائی کا اہم ترین نکتہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ صداقت و صبر، بصیرت و ہمت اور استقامت و پائیداری اس الہی وعدے کی تکمیل کی شرائط ہیں اور ان شرائط پر عمل کیا جائے تو نصرت الہی کا وعدہ ضرور پورا ہو گا۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18