Wed - 2018 Nov 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193396
Published : 24/4/2018 20:13

ندائے اتحاد:

عالم اسلام کو آج اتحاد کی ضرورت ہے: رہبر انقلاب

ہمارا فریضہ ہے کہ عالم اسلام کے درمیان اتحاد وجود میں لانے کے لئے کوشش کریں، یہ اتحاد بہت سی مشکلوں کو برطرف کرسکتا ہے ، یہ اتحاد اسلامی معاشرے اور اسلامی قوموں کو عزت و وقار سے مالا مال کرسکتا ہے۔

ولایت پورٹل: آج جس بات پر میں تأکید کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ ہم مسلمانوں کے اولین فرائض میں اتحاد و اتفاق کا مسئلہ ہے، آج عالم اسلام کو اتحاد کی ضرورت ہے، البتہ تفرقہ کے عوامل و عناصر بھی موجود ہیں لہٰذا ان عناصر پر غلبہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی عظیم مقصد سعی پیہم کے بغیر حاصل ہونے والا نہیں ہے۔ مسلمانوں کے درمیان اتحاد بھی بغیر محنت و کوشش کے حاصل ہونے والا نہیں ہے، ہمارا فریضہ ہے کہ عالم اسلام کے درمیان اتحاد وجود میں لانے کے لئے کوشش کریں، یہ اتحاد بہت سی مشکلوں کو برطرف کرسکتا ہے ، یہ اتحاد اسلامی معاشرے اور اسلامی قوموں کو عزت و وقار سے مالا مال کرسکتا ہے۔ آپ دیکھیں کہ اسلامی ملکوں کی صورتحال کیا ہے۔ آج آپ ان مسلمانوں کی صورت حال کا مشاہدہ کریں کہ جن کی آبادی دنیا کے ایک چوتھائی حصے پر مشتمل ہے۔ ان لوگوں کی دنیا کی سیاست پر اثر اندازی کا تناسب غیر ملکی طاقتوں اور غلط نیت و ارادہ رکھنے والی طاقتوں کے مقابلہ میں کس قدر کمزور اور کمتر ہے۔
عید میلاد النبی(ص)کے موقع پر بعض ملکی ذمہ داروں سے ملاقات کے دوران خطاب۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 14