Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193398
Published : 25/4/2018 4:17

کوئٹہ میں لگاتار تین دھماکے؛5 سیکورٹی اہلکار جاں بحق

پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق حملہ آرورں کی جانب سے ایئرپورٹ روڈ پر پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا جس میں 5 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں  مغربی بائی پاس پر میاں غنڈی میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب 2 خودکش حملے ہوئے، حملوں میں ایف سی کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں حملہ آور مارے گئے، مارے جانے والے بمبار ایف سی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق حملہ آرورں کی جانب سے ایئرپورٹ روڈ پر پولیس وین کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں 5 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرلیا،واضح رہے کہ ابھی تک کسی تنظیم نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17