Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193401
Published : 25/4/2018 4:42

آل سعود کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کے میزائل حملے

یمنی سرکاری فوج نے سعودی کرایے کے فوجی کیمپ پر قاہر2 نامی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق یمنی سرکاری فوج نے جنوبی عربستان کے علاقے جیزان میں آرامکو بندرگاہ اور  یمن کے المخاء نامی علاقوں پر بدر1 اور قاہر2 نامی میزائلوں سے حملہ کیا ،المخاء میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ اہلکاروں پر قاہر2 نامی بیلسٹک میزائل داغا گیا جس کے نتیجے میں دسیوں سعودی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ،یمنی سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ صالح الصماد اور شادی کی تقریب پر ہونے والے وحشیانہ حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا،واضح رہے کہ حال ہی میں سعودی اتحادی افواج نے یمن میں شادی کی ایک تقریب پر بمباری کرکے دسیوں نہتے یمنی مسلمانوں کو شہید کیا تھا،انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب یمن میں فضائی حملے کے دوران کلسٹر بموں کا استعمال کر رہا ہے،یاد رہے کہ سعودی عرب نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ نہتے یمنی مسلمانوں پر بے دریغ ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے،کلسٹر بموں میں شامل دھماکہ خیز مواد کے حامل اجزا، ایک بڑے علاقے میں پھیل جاتے ہیں اور اکثر اوقات وہ پھٹ نہیں پاتے جو پھر بعد میں بارودی سرنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو سرانجام جنگ کے بعد بھی عام شہریوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19