Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193403
Published : 25/4/2018 5:12

شمالی کوریا میں خطرناک بس حادثہ؛36 افراد ہلاک

شمالی کوریا میں چینی سیاحوں کی بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔

ولایت پورٹل:شمالی کوریا میں چینی سیاحوں کی بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک ہوگئےہیں،ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کے شہر کائیسانگ میں چینی سیاحوں کو لے جانے والی بس کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 32 چینی سیاحوں کے علاوہ 4 مقامی شہری بھی ہلاک ہوگئے جب کے حادثے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے،ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،تاحال حادثے کی وجہ اور نوعیت کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے،چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ کا حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے جنوبی علاقے میں پیش آنے والے بس حادثے میں 32 چینی ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں جب کے میتوں کو واپس لانے کے لیے اقدمات کیے جا رہے ہیں اور زخمیوں کو بہتر طبی امداد کی فراہمی کے لیے چین کا سفارت خانہ شمالی کوریا کی حکومت سے رابطے میں ہے۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25