Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193407
Published : 25/4/2018 14:50

آیت اللہ مہمان نواز کے سانحہ ارتحال پر رہبر انقلاب نے پیش کی تعزیت

یہ عالم بزرگوار پابند عمل لوگوں کی خدمت کرنے والے،نیز صداقت و حقیقت کا پیکر تھے۔آپ انقلاب سے پہلے لوگوں کی مضبوط پناہ گاہ اور بعد انقلاب لوگوں کے بہترین رہنما اور ان کی تلخ و شرین زندگی کے شریک تھے۔ میں اللہ تعالٰی کے حضور ان کے لئے بلندی درجات اور رضوان الہی کا طلبگار ہوں۔

ولایت پورٹل: رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی خامنہ ای مدظلہ کے دفتر کے شعبہ اطلاعات کے مطابق رہبر انقلاب نے عالم ربانی اور فقیہ صمدانی حضرت آیت اللہ مہمان نواز کے سانحہ ارتحال پر نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جو تعزیت نامہ تحریر فرمایا اس کا مضمون حاضر خدمت ہے:
بسم اللّه الرحمن الرحیم
میں عالم ربانی مرحوم حجۃ الاسلام و المسلمین الحاج شیخ حبیب اللہ مہمان نواز کے سانحہ ارتحال پر ان کے اہل خانہ ،پسماندگان، عقیدتمندوں اور خراسان شمالی کے جملہ مؤمنین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ یہ عالم بزرگوار پابند عمل لوگوں کی خدمت کرنے والے،نیز صداقت و حقیقت کا پیکر تھے۔
آپ انقلاب سے پہلے لوگوں کی مضبوط پناہ گاہ اور بعد انقلاب لوگوں کے بہترین رہنما اور ان کی تلخ و شرین زندگی کے شریک تھے۔ میں اللہ تعالٰی کے حضور ان کے لئے بلندی درجات اور رضوان الہی کا طلبگار ہوں۔

سید علی خامنہ ای



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19