Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193428
Published : 26/4/2018 5:12

امریکہ اور مغربی ممالک عربوں کی دولت لوٹنے کے لیے بھانک جرائم انجام دے رہے ہیں:ڈاکٹر حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک مختلف بہانوں سے عرب ممالک کے مال و دولت کو لوٹ رہے ہیں۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تبریز میں عالم اسلام کے سیاحتی پائتخت  کے عنوان سے منعقدہ تقریب "  تبریز 2018 " سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک مختلف بہانوں سے عرب ممالک کے مال و دولت کو لوٹ رہے ہیں،ڈاکٹرحسن روحانی نے کہا کہ ہم دنیا کے حساس علاقہ میں زندگی بسر کررہے ہیں اس علاقہ میں جاری مشکلات اور مصیبتوں کو آپ مشاہدہ کریں،یمن بری طرح زخمی ہے، عراق بھی درد و رنج کے دور سے گزر رہا ہے، شام ویران ہوچکا ہے افغانستان اور شمال افریقہ میں بےشمار مشکلات موجود ہیں، فلسطینیوں کا صہیونیوں کے ہاتھوں آج بھی قتل عام جاری ہے،مشرق وسطی کے بارے میں امریکی وائٹ ہاؤس میں فیصلے ہوتے ہیں،امریکہ تصور کررہا ہے کہ وہ اس خطے کے بعض علاقوں  پر اسرائیل کو ہمیشہ مسلط رکھےگا اور اس سلسلے میں اسےمدد فراہم کرتا رہےگا،ڈاکٹرحسن روحانی نے کہا کہ عرب ممالک کے مال و دولت  کوامریکہ اور مغربی ممالک  بری طرح لوٹ رہے ہیں ان کی نگاہیں عرب ملکوں کے تیل اور درہم و دینا پر لگی ہیں اور عرب ممالک  کی دولت کو لوٹنے کے لئے وہ  بھیانک جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں،ڈاکٹرروحانی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ ایک تاجر اور لالچی انسان ہے جو مال و دولت کے حصول کے لئے ہر حربہ سے استفادہ  کے لئے تیار ہے اسے سیاست اور انسانیت کو کوئی علم نہیں ہے اوراس کی پشت پر صہیونی لابی کا ہاتھ ہے۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25