Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193430
Published : 26/4/2018 5:40

بحرین کی فوجی عدالت کا 6 بحرینیوں کی سزائے موت کا فیصلہ

بحرین کی اپیل کورٹ نےملک کی مسلح افواج کے کمانڈر کے قتل کی سازش کے بے بنیاد الزام کے تحت چھے بحرینیوں کی سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کر دی۔

ولایت پورٹل:العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرینی ذرائع ابلاغ نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ بحرین کی فوجی عدالت نے چھے افراد کی سزائے موت کے خلاف اپیل کو مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کی فیصلے کی توثیق کر دی،ان بحرینی شہریوں کو دو ہزار سترہ میں بحرینی شہریت سلب کئے جانے کے ساتھ ساتھ سزائے موت کا فیصلہ سنایاگیا تھا،بحرینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان چھے افراد میں دو  کا تعلق بحرین کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے حامیوں میں سے تھا،بین الاقوامی قانونی اداروں نے بارہا بحرینی شہریوں کی سزائے موت کے فیصلے کو منسوخ کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدموں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19