Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193432
Published : 26/4/2018 6:9

جنسی استحصال کے معاملہ میں آسارام اور اس کے دو خدمت گذاروں پر فرد جرم عائد

جودھپور کی ایک عدالت نے گروكل کی ایک نابالغ لڑکی کی جنسی استحصال کے ملزم کتھا واچک( کہانی سنانے والا) آسارام اور اس کے دو خدمت گذاروں کو مجرم قرار دیا ہے۔

ولایت پورٹل:راجستھان میں جودھپور کی ایک عدالت نے گروكل کی ایک نابالغ لڑکی کی جنسی استحصال کے ملزم کتھا واچک( کہانی سنانے والا) آسارام اور اس کے دو خدمت گذاروں کو مجرم قرار دیا ہے،سخت سیکورٹی کے درمیان مرکزی جیل میں بنائی گئی عارضی عدالت میں درج فہرست ذات و قبائل ایکٹ عدالت کے جج مدھو سودن شرما نے آسا رام اور اس کے دو خدمت گذاروں( سیواداروں) شلپی اور شرت چندر کو نابالغ کے جنسی استحصال کرنے کا قصوروار مانا ہے،ملزمان کو سزا کے تعین کے بارے میں عدالت میں ابھی بحث جاری ہے۔ عدالت نے گینگ بنا کر آبروریزی کرنے کے 376 ڈی کے معاملہ میں آسا رام کے چار خدمت گذاروں میں سے شرت چندر، شلپی کو بھی مجرم مانا ہے جبکہ پرکاش اور شیوا کو آزاد کر دیا۔ان میں سے پرکاش کو چھوڑ کرباقی تمام ضمانت پر تھے،پرکاش نے جیل میں آسا رام کی خدمت کرنے کے لیے ضمانت نہیں لی تھی۔
اعتماد




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25