Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193450
Published : 28/4/2018 4:57

امریکی صدر سیاسی بصیرت اور تجربہ سے عاری ہیں:خطیب جمعہ تہران

امریکی صدر کو اپنے سیاسی مشیروں کو بیٹھا کر گذشتہ 4 دہائیوں کی تاریخ کا غور سے مطالعہ کرنا چاہیے۔

ولایت پورٹل:تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن ابو ترابی فرد کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی،خطیب جمعہ نے امریکہ کی ایران کے خلاف ریشہ دوانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے ثابت قدمی اور باہمی اتحاد بہت ضروری ہے،انھوں نے کہا کہ جنگ کا میدان سخت میدان ہے اور اس میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے صبرو استقامت اور پختہ عزم و ارادہ کی ضرورت ہے،خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکی صدر سیاسی بصیرت اور تجربہ سے عاری ہیں اور انھیں اپنے سیاسی مشیروں کو بیٹھا کر گذشتہ 4 دہائیوں کی تاریخ کا غور سے مطالعہ کرنا چاہیے،ابوترابی فرد نے کہا کہ امریکہ  اور مغربی ممالک نے ایران کے خلاف  اسٹراٹیجک  پالیسیوں میں تبدیلی کی ہے اور امریکی صدر کا یہ کہنا کہ گذشتہ 40 برسوں میں امریکہ  نے ایران کے خلاف  ہر حربہ استعمال کیا اس بات کا مظہر ہے کہ ایران نے امریکہ کے تمام سیاسی، فوجی اور اقتصادی حملوں کو ناکام بنادیا ہے اور ایران نے ہر محاذ پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شکست سے دوچار کیا ہے ۔ امریکہ کی عراق، شام اور افغانستان میں شکست نمایاں ہے اور آج امریکہ کو عالمی سطح پر بھی تنہائی کا سامنا ہے چند مزدور عرب حکام کے علاوہ کوئی بھی امریکہ کی بات سننے اور ماننے کے لئے تیار نہیں ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17