Thursday - 2018 Nov 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193452
Published : 28/4/2018 5:14

فلسطینیوں کے پر امن مارچ پرصیہونی فوجیوں کی فائرنگ؛3 فلسطینی شہید ،349 زخمی

فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ کی سرحد پر وطن واپسی کی ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید اور 349 زخمی ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:سما نیوز کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی سرحد پر وطن واپسی کے امن مارچ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید اور349 زخمی ہوگئے ہیں،فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 85 زخمیوں کو اسپتالوں میں منقتل کیا گیا ہے جبکہ 83 زخمیوں کو دیگر طبی مراکز میں  بھیج دیا گيا ہے،رفح اور غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 صحافی بھی زخمی ہوگئے ہیں،ذرائع کے مطابق وطن واپس ریلیوں کے آغاز سے اب تک 42 فلسطینی شہید اور4 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 22