Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193453
Published : 28/4/2018 5:23

65 سالہ نفرت کی دیوار گرا کر شمالی اور جنوبی کوریا کے صدور کی ملاقات

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن 65 برسوں سے کھڑی نفرت کی دیوار گراتے ہوئے جنوبی کوریا جا پہنچے اور صدر مون جائے اِن سے ہاتھ ملا لیا، دنیا پر منڈلاتے خوفناک ایٹمی جنگ کے بادل چھٹ گئے۔

ولایت پورٹل:شمالی اور جنوبی کوریا کے عوام کیلئے یہ تاریخی لمحہ تھا جب دونوں ملکوں کے صدور کم جونگ اُن اور مون جائے اِن کے مابین مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا، گلدستے پیش کئے گئے اور دونوں ملکوں کے قومی ترانوں سے فضا گونج اٹھی،کم جونگ اُن کا جنوبی کوریا پہنچنے پر پرتپاک استقبال ہوا، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد دونوں سربراہان کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، بعد ازاں کم جونگ اُن جذبہ خیر سگالی کے طور پر جنوبی کوریا کے صدر کو دونوں ملکوں کے مابین ہائی سکیورٹی زون شمالی کوریائی سرحدی علاقے میں لے کر گئے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25