Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193454
Published : 28/4/2018 5:39

راولپنڈی میں خطرناک دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے راولپنڈی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ولایت پورٹل:پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے مخبرکی اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم الفرقان کے محمدابوبکر صادق اور محمد حشام جاوید کو چک بیلی روڈ ڈھوک حجام بس سٹاپ کے قریب سے گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بارودی مواد،سیفٹی فیوز وائر،ڈیٹونیٹرز برآمد کرلیئے،مقامی ذرائع کاکہناہے کہ ملزمان حساس اداروں کے ملازمین کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے تھے،ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی راولپنڈی میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19