Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193457
Published : 28/4/2018 6:3

امریکہ میں چوبیس گھنٹوں کے اندر فائرنگ کے70واقعات؛کم ازکم13افراد ہلاک

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں رونما ہونے والے فائرنگ کے دسیوں واقعات میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک ہو گئے۔


ولایت پورٹل:امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اندراج کے مرکز نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے ستّر واقعات پیش آئے جن میں تیرہ افراد ہلاک اور انتالیس دیگر زخمی ہوئے،فائرنگ کے بیشتر واقعات وسکانسن۔ ایلینوئے، نیویارک، میری لینڈ، کنٹاکی، کنٹیکٹ اور پینسیلوانیا ریاستوں میں رونما ہوئے،اس طرح گذشتہ اڑتالیس گھنٹے میں فائرنگ کے دو سو چار واقعات میں سینتالیس افراد ہلاک اور پچانوے دیگر زخمی ہوئے ہیں،قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں لوگوں کو ہتھیار رکھنے کی اجازت ہے جس کے نتیجے میں تشدد و فائرنگ کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں اور ہر سال ہزاروں افراد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑ جاتا ہے۔
سحر
امریکہ،فائرنگ،ہلاک،زخمی،ہتھیار




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17