Thursday - 2018 Nov 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193469
Published : 28/4/2018 18:37

اسلامی حکومت لوگوں پر الہی حاکمیت کا مظہر ہے: رہبر انقلاب

اے مسلمانوں! اے ایران کے بہادروں! اے مجاہدوں! جو نعمت تمہارے پاس ہے اس کی قدر کرو،اپنا خیال رکھو تاکہ خدا کی مشیت سے یہ حکومت حضرت ولی عصر(عج) کی حکومت پر منتہی ہو۔


ولایت پورٹل:
یہ حکومت جو آج آپ لوگوں کے ہاتھ میں ہے یہ اللہ پر ایمان رکھنے والوں کی ہزار سالہ آرزو تھی، ہمارے تمام ائمہ کرام(ع)نے یہی راستہ طے کیا ہے کہ معاشرہ پر خدا کی حاکمیت اور اس کے اندر خدائی قانون کا نفاذ ہو، اس سلسلہ میں بہت کوششیں ہوئی ہیں، جہاد کئے گئے ہیں تکلیفیں برداشت کی گئی ہیں، قید کی مشقتیں اٹھائی گئی ہیں، جلاوطنی اور باثمر شہادت کو گوارا کیا گیا ہے۔ آج آپ لوگوں کو یہ موقع ملا ہے بالکل اسی طرح ملا ہے جس طرح صدیوں کے بعد جناب داؤد و حضرت سلیمان(ع) کے زمانہ میں بنی اسرائیل کو موقع ملا تھا۔ اے مسلمانوں! اے ایران کے بہادروں! اے مجاہدوں! جو نعمت تمہارے پاس ہے اس کی قدر کرو،اپنا خیال رکھو تاکہ خدا کی مشیت سے یہ حکومت حضرت ولی عصر(عج) کی حکومت پر منتہی ہو۔

۸ مئی ۱۹۸۱ کے ایک خطاب سے اقتباس

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 22