Thursday - 2018 Nov 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193474
Published : 29/4/2018 5:53

امریکہ شام میں دہشت گردی کو زندہ رکھنے کی کوشش کررہا ہے:ایرانی وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کو مشرق وسطی میں تخریبی کارروائیوں کے بارے میں جواب دینا چاہیے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ماسکو میں روس اور ترکی کے وزراء خارجہ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو میں  خطے میں امریکہ کی تخریبی کارروائیوں اور امریکہ کی طرف سے عالمی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت کو مشرق وسطی میں تخریبی کارروائیوں کے بارے میں جواب دینا چاہیے،ظریف نے کہا کہ ہم روس اور ترکی کے ساتھ مل کر شام میں قیام امن کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہم نے ان کوششوں کا آغاز 16 ماہ پہلے آستانہ سے کیا،  شام میں قیام امن کے سلسلے میں ہماری کوششیں بڑی حد تک کامیاب ہوئی ہیں،شام میں کئی ممالک کے دہشت گرد موجود ہیں جنھیں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے امریکہ شام میں دہشت گردی کو زندہ رکھنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ روس، ترکی اور ایران ، شام میں دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں،ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران مستقل ممالک پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے غیر قانونی حملوں کی مذمت کرتا ہے،ایرانی  وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ خطے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہے اور خطے میں امریکہ کو اپنی تخریبی کارروائیوں کے بارے میں جواب دینا چاہیے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 22