Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193475
Published : 29/4/2018 5:58

یمنی قوم آل سعود اور امریکہ کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گی:انصاراللہ

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ایک اعلی سیاسی رہنما نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنا کر سعودی عرب اپنے شوم اہداف تک نہیں پہنچ سکتا۔

ولایت پورٹل:المیادین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ایک اعلی سیاسی رہنما علی القحوم نے اعلان کیا ہے کہ یمنی قوم امریکہ اور سعودی عرب کے سامنے ہر گز تسلیم نہیں ہوگی،انصار اللہ کے سیاسی شعبہ کے رکن نے شہید صالح الصماد کی تشییع جنازہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام آخری سانس تک قوم اور ملک کا دفاع جاری رکھیں گے،یمن کے سیاسی  رہنماؤں کو نشانہ بنا کر سعودی عرب اپنے شوم اہداف تک نہیں پہنچ سکتا اور یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کی شکست یقینی ہے،علی القحوم نے کہا کہ صالح الصماد کا فلسطین  کی آزادی پر پختہ یقین تھا اور اس کی شہادت نہ صرف یمن بلکہ پوری عرب قوم کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23