Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193476
Published : 29/4/2018 6:4

کوئٹہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ؛2افراد شہید

کوئٹہ کی جمال الدین افغانی روڈ پر ایک دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد شہید ہوگئے۔

ولایت پورٹل:صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کی جمال الدین افغانی روڈ پر مسلح شدت پسندوں کی فائرنگ سے جابحق ہونے والوں کا تعلق ہزارہ برادری سے بتایا جاتا ہے اور ان کی شناخت جعفرعلی اور محمد علی کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق دونوں افراد جمال الدین روڈ کے قریب واقع مارکیٹ میں اپنی دکان پر موجود تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دکان کے آگے بائیک روک کر مقتولین پر گولیاں برسا دیں، جس سے دونوں افراد موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے،واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے سے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی قتل عام میں ایک دفعہ پھر تیزی آئی ہے۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20