Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193477
Published : 29/4/2018 7:56

برطانیہ میں مسجد کے باہرکھڑے افراد پر کار چڑھا دی؛2افراد زخمی

برطانیہ میں مسجد کے باہر ایک کار سوار نے لوگوں پر کار چڑھا دی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ  کے شہر برمنگھم میں مسجد کے باہر ایک کار سوار نے لوگوں پر کار چڑھا دی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق برمنگھم میں ایک کارسوار نے مسجد کے باہر کھڑے افراد پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے  میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال متقل کردیا گیا۔ دونوں زخمیوں کی عمریں 20 برس کے قریب ہیں۔ واقعے میں ملوث کار سوار کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم اس میں دہشت گردی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ واقعہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے جس کا مقصد لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا اور دہشت پھیلانا ہے۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23