Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193479
Published : 29/4/2018 8:9

جنوبی افغانستان میں خود کش دھماکہ؛5افراد جاں بحق

جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند میں ایک فوجی چھاؤنی کے قریب خود کش کار بم حملے میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ولایت پورٹل:افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ایک فوجی چھاؤنی کے قریب خود کش کار بم حملے میں کم سے کم پانچ افرادجاں بحق ہوئے ہیں،مقامی ذرائع ک مطابق مرنے والوں میں چارعام شہری اور ایک فوجی اہلکار شامل ہیں،افغان حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ صوبے کے ضلع ناد علی میں پیش آیا،واضح رہے کہ ہلمند میں یہ تازہ کارروائی طالبان کے اُس اعلان کے چند ہی روز بعد ہوئی ہے جس میں انہوں نے اپنے سالانہ حملوں کے آغاز کا اعلان کیا تھا،اطلاعات ہیں کہ حملے میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں،دوسری جانب افغانستان ہی کے صوبے ننگرہار میں بم دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، تاہم اس حملے کی تفصیلات آنا باقی ہیں۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20