Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193492
Published : 29/4/2018 19:2

اگر ہم اپنے اندر اخلاق و فضائل کا جوہر پیدا کرلیں تو امام زمانہ(عج) کا ظہور ہوجائے گا: رہبر انقلاب

اپنے اور دوسروں کے اندر اخلاق و فضائل، تقویٰ و پرہیزگاری، زہد و دینداری اور خدا سے معنوی تقرب کا جوہر پیدا کرلیں تو حضرت ولی عصر(عج) کا ظہور ہو جائے گا۔ جہاں تک ہوسکے مؤمن و مخلص مسلمانوں کی تعداد بڑھائیے اس سے بھی آپ حضرات امام زمانہ(عج) اور ان کے ظہور سے نزدیک ہو سکیں گے۔

ولایت پورٹل: امام زمانہ(عج) سے نزیک ہونا زمان و مکان سے قریب ہونا نہیں ہے۔ آپ حضرات امام زمانہ(عج) کے ظہور کے زمانہ سے نزدیک ہونا چاہتے ہیں لیکن امام زمانہ((عج) کے ظہور کی تاریخ معین نہیں ہے مثلاً یہ کہا جائے کہ اب سے سو سال بعد یا پچاس سال بعد ظہور ہوگا جس سے یہ کہا جائے کہ ہم نے پچاس کے عرصہ سے ایک یا دو یا تین سال گزار دئیے ہیں اب ان کے ظہور میں انشاء اللہ۴۶ سال یا ۴۷ سال رہ گئے ہیں نہیں مکان کے لحاظ سے بھی قریب نہیں ہوئے ہیں۔ مثلاً یہ کہا جائے کہ یہاں سے مشرق یا مغرب کی طرف چلا جائے یا شمال یا جنوب کی طرف چلاجائے اور وہاں ولی عصر(عج) کا پتہ لگایا جائے کہ کہاں ہیں اس طرح ہم ان تک پہنچ جائیں گے۔ نہیں ہمارا بلکہ امام زمانہ(عج) سے نزدیک ہونا معنوی لحاظ سے قریب ہونا ہے۔ یعنی آپ حضرات اب سے پانچ سال تک یا دس سال یا سو سال تک اسلامی معاشرہ کو کمیت و کیفیت کے اعتبار سے اچھا بنائیں تو امام زمانہ(عج) ظہور فرمائیں گے۔ مثلاً آپ اسی (انقلابی) معاشرہ میں بلکہ اپنے اور دوسرے اندر اخلاق و فضائل، تقویٰ و پرہیزگاری، زہد و دینداری اور خدا سے معنوی تقرب کا جوہر پیدا کرلیں تو حضرت ولی عصر(عج) کا ظہور ہو جائے گا۔ جہاں تک ہوسکے مؤمن و مخلص مسلمانوں کی تعداد بڑھائیے اس سے بھی آپ حضرات امام زمانہ(عج) اور ان کے ظہور سے نزدیک ہوںگے اس طرح ہم خود کو اور اپنے معاشرہ نیز اپنے زمانہ و تاریخ کو حضرت ولی عصر(عج) کے زمانہ ظہور سے نزدیک کرسکتے ہیں۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19