Thursday - 2018 Nov 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193494
Published : 30/4/2018 7:21

مسئلہ فلسطین کی ہمارے نزدیک کوئی اہمیت نہیں:بن سلمان

بن سلمان نے نیویارک میں یہودیوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین سعودی عرب کے سر فہرست اور اہم مسائل میں شامل نہیں ہے۔

ولایت پورٹل:المیادین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائيل کے ٹی وی چینل 10 نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے نیویارک میں یہودیوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین سعودی عرب کے سر فہرست اور اہم مسائل میں شامل نہیں ہے،اسرائیل کے ٹی وی چینل 10 کے تجزیہ نگار باراک راوید  کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے نیویارک میں 23 مارچ کو یہودی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین سعودی عرب کی ترجیحات میں شامل نہیں اور نہ ہی سعودی عرب اب مسئلہ فلسطین کو اہمیت دیتا ہے کیونکہ سعودی عرب کے لئے اب ایران سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 22