Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193501
Published : 30/4/2018 7:57

ہماری مسلح افواج کو کسی دشمن سے کوئی خوف و ہراس نہیں:ایرانی وزیردفاع

جنرل حاتمی نے کہا کہ ایران دفاعی وسائل کے لحاظ سے اپنےپیروں پر کھڑا ہے ہم اپنے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں ہمارے جوان ایرانی قوم کا مضـوط اور مستحکم قلعہ ہیں جو جدید ترین ہتھیاروں کے علاوہ ایمان کے اسلحہ سے بھی مسلح ہیں۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی  نے وزارت دفاع میں نئے افسروں کی تقرری کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کو آج کسی دشمن سے کوئی خوف و ہراس نہیں ہے آج ایران کی مسلح افواج دفاعی ساز و سامان کے حوالے سے اپنے پاؤں پر کھڑی ہیں،انھوں نے کہا کہ وزارت دفاع میں خدمت بہت بڑی توفیق ہے جو اللہ تعالی نے آپ جوان افسروں کو عنایت کی ہے،ایران کی مسلح افواج اسلامی نظآم اور ولایت فقیہ کے سائے میں پیشرفت اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہیں،جنرل حاتمی نے کہا کہ ایران دفاعی وسائل کے لحاظ سے اپنےپیروں پر کھڑا ہے اور آج ہمیں کسی دشمن سے کوئی خوف و ہراس نہیں ہے ہم اپنے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں ہمارے جوان ایرانی قوم کا مضـوط اور مستحکم قلعہ ہیں جو جدید ترین ہتھیاروں کے علاوہ ایمان کے اسلحہ سے بھی مسلح ہیں۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19