Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193514
Published : 30/4/2018 18:9

سماج میں پنپتے جرائیم سے بچوں کو بچانے کا طریقہ

یہ دنیا اور اس میں پروان چڑھتے ہوئے جرائیم والدین کو یہ اجازت نہیں دیتے کہ وہ اپنی اولاد سے ایک لمحہ کے لئے بھی غافل رہیں۔ لہذا آپ جہاں بھی دیکھئے بچوں کا استحصال اور جنسی زیادتیاں آج روز کا معمول بن چکا ہے ایسے میں بچوں کے تئیں والدین کی ذمہ داری مزید سنگین ہوجاتی ہے۔ہم ان پر اور ان کے امور پر صحیح نظارت کے سبب ہی انہیں سماجی برائیوں کا شکار ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

ولایت پورٹل: اولاد کی تربیت میں سب سے اہم مرحلہ ان پر نظارت کرنے کا ہوتا ہے لہذا والدین کو اپنی اولاد کے سلسلہ میں ہمہ وقت ان چند اصولوں کو ضرور خیال رکھنا چاہیئے:
۱۔ہمارا بچہ اس وقت کہاں ہے؟
۲۔وہ کس کے ساتھ ہے؟
۳۔وہ اس وقت کیا کر رہا ہے؟
اکثر اوقات والدین اپنے بچوں کو پارک،سڑک،دوکان بلکہ کسی دوسرے محلے تک میں ایکیلے بھیج دیتے ہیں اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ ابھی بچہ چھوٹا ہے اسے ایکیلے مت بھیجا کیجئے تو وہ برجستہ طور پر یہی کہتے ہیں کہ وہ تو پہلے بھی کئی بار وہاں اکیلا جاچکا ہے۔
لیکن افسوس! کوئی بھی حادثہ اچانک رونما ہوتا ہے اور ماں باپ ہونے کا اصلی فریضہ یہی ہے کہ ہم ان پر نظر اور ان کا خیال رکھیں، چونکہ بچے اللہ کی جانب سے ہماری نظارت و حمایت میں دیئے گئے ہیں اور ہماری ذمہ داری بھی یہی ہے کہ ہم ہمیشہ ان کے جسم و روح کے محافظ و پاسدار رہیں۔
چونکہ یہ دنیا اور اس میں پروان چڑھتے ہوئے جرائیم والدین کو یہ اجازت نہیں دیتے کہ وہ اپنی اولاد سے ایک لمحہ کے لئے بھی غافل رہیں۔ لہذا آپ جہاں بھی دیکھئے بچوں کا استحصال اور جنسی زیادتیاں آج روز کا معمول بن چکا ہے ایسے میں بچوں کے تئیں والدین کی ذمہ داری مزید سنگین ہوجاتی ہے۔ہم ان پر اور ان کے امور پر صحیح نظارت کے سبب ہی انہیں سماجی برائیوں کا شکار ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19