Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193518
Published : 1/5/2018 4:41

مغربی ایشیا سے ایران کو نہیں بلکہ امریکہ کو جانا ہوگا:رہبر معظم

رہبر معظم کا کہنا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو خطے میں بدترین شکست کا سامنا ہے اورانھیں بہت جلد علاقے سے باہر جانا ہوگا۔

ولایت پورٹل:رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ نے پیر کے روز یوم مزدور کی مناسبت سے تہران میں مزدوروں اور محنت کشوں کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا امریکا اور اس کے اتحادیوں کو خطے میں بدترین شکست کا سامنا ہے اورانھیں بہت جلد علاقے سے باہر جانا ہوگا،انہوں نے مزید فرمایا کہ آج دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے معاشی جنگ کی سازش کررہا ہے لہذا اس جنگ سے نمٹنے کا اصل راستہ ایرانی مصنوعات کی حمایت اور اندرونی وسائل پر انحصار کرنا ہے، رہبر معظم نے فرمایا کہ اغیار کی مدد کی توقع نہیں رکھنی چاہئے حکام کو چاہئے اندرونی پیداوار میں اضافہ اور معیار میں بہتری کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں،انہوں نے مزید فرمایا کہ امریکہ کی وجہ سے آج خطے میں خون ریزی، تشدد اور عدم استحکام کی صورتحال کا سامناہے. مغربی ایشیا سے نکلنے والا ایران نہیں بلکہ امریکہ ہے اور جیسا کہ ہم نے گزشتہ سالوں میں کہا تھا کہ مارو اور بھاگ جاو کا دور ختم ہوچکا ہے،سپریم لیڈر نے ایرانی مصنوعات کی نمائش میں اپنے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دباو، پابندیوں اور سامراج قوتوں کی جانب سے مشکلات کے باوجود اس نمائش میں رکھی جانے والی اندرونی مصنوعات اعلی اور معیاری تھیں جس کے لئے ایرانیوں کی محنت اور افرادی قوت کو سلام پیش کرنا چاہئے،انہوں نے فرمایا کہ ایرانی مصنوعات کی حمایت سے ملک میں بے روزگاری ختم ہوگی اور نوجوان طبقے کے لئے روزگار کے لاتعداد مواقع فراہم ہوں گے، رہبر معظم نے ایرانی عوام کو قومی سطح پر تیار ہونے والی مصنوعات خریدنے اور غیر ملکی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی تجویز دی تاکہ ملک ترقی کرے،آپ نے ایران کے خلاف دشمنوں کی سازشوں بالخصوص خطے میں امریکی عزائم کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ انھیں اس بات کا علم ہے کہ اگر وہ ایران کے خلاف فوجی دراندازی یا مقابلے کی غلطی کریں گے تو ایران منہ توڑ جواب دے گا اور انہیں بدترین شکست دے دوچار ہونا پڑے گا،رہبرمعظم نے  مزید فریایا کہ دشمن وطن عزیز ایران کے خلاف معاشی اور تجارتی جنگ میں مصروف ہے جس کا کنٹرول روم امریکی محکہ خزانہ ہے،رہبر معظم نے امریکی احکامات پر عمل کرنے والے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے فرمایا اگر وہ ایران کے خلاف محاذ آرا ہوں گے تو یقینا انہیں بدترین شکست ملے گی.
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17